ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیویارک:چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دینے والی خاتون گرفتار

نیویارک:چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دینے والی خاتون گرفتار

Wed, 09 Nov 2016 11:58:30    S.O. News Service

واشنگٹن8؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی کے ٹائمز سکوائر سب وے سٹیشن پر ایک شخص کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکیل دیاگیاجس سے اس کی موت ہو گئی ہے۔کہا جاتا کہ ایک خاتون نے اس شخص کو ایک نمبر لائن والی ٹرین کے سامنے دھکادیاتھا۔ یہ ٹرین جنوب کی جانب روانہ تھی۔ خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں۔نیویارک ڈیلی نیوز کے مطابق ان دونوں کو لنچ کے وقت جائے حادثہ پربحث کرتے دیکھاگیاتھا۔بعض اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بھی ایک خاتون تھی۔عینی شاہدین نے نیویارک پوسٹ اخبار کو بتایا کہ اس میں دو خواتین بھی شامل ہو سکتی ہیں۔پولیس اور فائر فائٹرز حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ جنوب کی جانے والی ایک دو اور تین نمبر کی ریل گاڑیاں تاخیر کا شکار ہیں۔منگل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے نیویارک میں سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ دونوں امیدوار انتخاب سے قبل والی رات یہاں اپنے پروگرامز کر رہے ہیں۔


Share: